کشتواڑ میں پٹواریوں نے احتجاجی دھرنا دیا پٹوار خانہ کی تعمیر، راست نائب تحصیلداروں کی بھرتی بندکرنے،پے گریڈ میں اضافہ مطالبات پورا کرنے پرزور دیا

ذوالفقار علی
کشتواڑ//ریاست گیر کال کے تحت کشتواڑ میں بھی جموں وکشمیر پٹوارایسوسی ایشن ضلع اکائی کے بینر تلے کشتواڑ میں ڈی سی دفتر کے سامنے پٹواریوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاج میں شامل پٹواریوں نے سرکار مخالف نعرہ بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اُن کے مسائل حل کر نے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھا رہی ہے جسکی وجہ سے ان کے مسائل سالہا سال سے جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں ۔دھرنا میں ضلع کے سبھی حلقہ پٹوار یوں نے شرکت کی اور اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا جن میں گریڈ پے پٹواریوں و گرداروں کی ترقی الاوئس میں اضافہ پٹوار خانہ جات کی تعمیر پرائیوٹ پٹوارخانہ جات کا کرایہ براہ راست بھرتی نائب تحصیدار پر روک وغیرہ شامل ہیں پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد بٹ نے اپنی پٹواریوں کی حمات کر تے ہوئے سرکار سے مانگ کی ہے ایسوسیایشن اس حق میں نہ ہوتی ہے کہ وہہڑتال کاراستہ اختیار کرے چونکہ وزیر مال نے پٹواریوںکے ساتھ وعدہ کیا تھاکہ جوبھی مطالبات ہونگے وہ پورے کئے جائے گے لیکن جو پورا نہیں ہوا ۔ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد بٹ نے سرکار سے مانگ کی کہ جلد از جلد پٹواریوں کے مطالبات کو پورا کیا جائے اگر مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو اگے کی ہڑتال جاری رہی گی جب تک نہ سرکار مانگوں پورا کرے گی۔