ماحولیاتی کمیٹی رپورٹ چنینی۔ ناشری ٹنل میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی نے جموں ۔ سرینگرقومی شاہراہ پر واقعہ چنینی۔ناشری ٹنل میں تازہ ہواکی کمی اور حد درجہ آلودگی پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔ کمیٹی کو متنبہ کیا ہے کہ اگرٹنل کے اندر آلودگی کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو دم گھٹنے سے انسانی جانوں کا اتلاف بھی ہوسکتا ہے۔کمیٹی نے حکومت پرزور دیا ہے کہ انسانی صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو بنائے رکھنے کے لئے مناسب طریقہ کار اپنایاجائے۔متعلقہ تعمیراتی ایجنسی سے بھی کہا ہے کہ ٹنل میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے مستقل میں تسلسل سے اچانک دورے کئے جائیں۔ قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ ماحولیاتی کمیٹی برائے 2017-18کی تیسری رپورٹ کے مطابق چیئرمین محمد یوسف تاریگامی کی سربراہی میں کمیٹی ممبران نے 30نومبر2017کو ناشری۔ چنینی ٹنل کا آن سپاٹ معائنہ کیا۔ جہاں پایاگیاکہ گاڑیوں کی بہت زیادہ نقل وحمل سے ٹنل کے اندر بہت زیادہ دھول اور ہوائی آلودگی ہے ۔گاڑیوں کی رفتار پر کوئی کنٹرول نہ ہے، مانیٹرنگ نہ کئے جانے سے صورتحال انتہائی خراب ہے۔ کمیٹی نے محسوس کہ ٹنل کے اندر ہونے والی دھول کو باہر نکالنے اور تازہ ہواکو یقینی بنانے کے لئے ایکسپرٹ کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے پایاکہ بہت زیادہ ٹریفک نقل وحمل کی وجہ سے فضائی آلودگی کے اخراج کے لئے مناسب Ventilationنظام نہیں ہے اس کے لئے تھوڑی تھوڑی دورہ پر بڑے وینٹی لیشن اور Exhaustersلگائے جائیں۔ ایگزہاسٹ کی اونچائی مزید بڑھائی جائے تاکہ یہ موثر طریقہ سے کام کرسکتے۔ ٹنل کے وسط میں (Bore Hole)طرز پر ورٹیکل وینٹی لیشن سیکشن کے امکانات کو تلاش کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے ٹنل کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے تیز رفتاری قواعد پر سختی سے عمل آوری پرزور دیا ہے تاکہ زیادہ دھول اندر نہ جائے اور ہوا کا معیار برقرار رہے ۔محدود رفتار سے فضائی آلودگی اور دھول وغیرہ کم آندر جائے گی۔ کمیٹی نے ٹنل کے اندر ہوا میعارکی مانیٹرنگ (CO2, CO, PM 10, PM 2.5, NOx, SOx))کی طرز پر کرنے اور اور مختلف مقامات پر ہوائی کے معیار کو چیک کرنے کے یونٹ لگانے پرزور دیا ہے۔ دھول آلودگی کو کم کرنے کے لئے دن میں کم سے کم دو مرتبہ پانی کا چھڑکاو¿ ٹنل کے اندر کیاجائے۔ 5میٹر کی دوری پر ٹنل کے اندر ٹیوب کے دونوں اطراف آکسیجن بم پلانٹ رکھنے کو کہاگیاہے۔ کمیٹی نے چند درخت بھی ٹنل کے اندر لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ٹنل کے داخلہ اور خارجہ پوائنٹ پر دونوں اطراف 100میٹر کی دوری پر درخت لگانے کے علاوہ پرانی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ٹنل کی ایگزیکٹیو نگ کمپنی ایم ایس آئی ایل اینڈ ایف ایس نیٹ ورکنگ لمیٹیڈ کو بھی کمیٹی کی رپورٹ بارے آگاہ کر کے ضروری اقدامات اُٹھانے بارے مطلع کیاگیاہے۔ کمیٹی نے ڈائریکٹرماحولیات، سائنسدان، پالیوشن کنٹرول بورڈ انچارج، سی این ٹی ایل، سنیئر جنرل منیجر آئی ٹی این ایل /سی این ٹی ایل کو موقع پر جاکر صورتحال کو دیکھنے اور اس کو حل کرنے کے لئے زاقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔