لاہور میںبس کی ٹرالر کے ساتھ ٹکر، 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ایجنسیاں
لاہور //پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے جانے والی مسافر بس موٹروے [ایم 4] پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔پاکستان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو علی الصباح شدید دھند کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ایک ٹرالر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی شہر ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔