جے کے سی سی نے مانسر میں2روز قومی مصوری کیمپ کا انعقاد ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی

اڑان نیوز
مانسر//جموں وکشمیر سینٹرفار کرییٹیو آرٹس نے سیاحتی کمپلیکس مانسر سانبہ میں2روزہ قومی مصوری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر سے نامور پینٹرز فنکاروں نے حصہ متعدد تکنیک وطریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار مصوری کے ذریعہ کیا۔کلچرل اکیڈمی کے سابقہ سیکریٹری ، پی ڈی پی کے سنیئرلیڈر اور ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے روزنامہ اڑان کے مدیر اعلیٰ سید اقبال حسین شاہ کاظمی کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کر کے اس میں شامل فنکاروں کی تخلیقات کو دیکھا اور ا س کی سراہنا کی۔ ظفر اقبال منہاس نے فنکاروں سے پینٹنگ کے متعلق تفصیلی بات چیت کی ۔ جموں وکشمیر سینٹرفار کریٹیو آرٹس جموں کے ڈائریکٹر او پی شرما کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے فنکاروں جن میں پربہندر لال چندی گڑھ، کلونت سنگھ گل، دھرمندر شرما امرتسر، ڈاکٹر ممتا سنگھ دہرا دون، راگنی تریپاٹھی احمد، نشی سونی، ڈاکٹر اے کے دکشت نئی دہلی، جنگ ایس ورمن، امرت کور، مہک شرما، سونیتا گاندھی اور اوپی شرما نے حصہ لیا۔