بولنے میں مریضوں کا مددگار ایک ڈالر کا آلہ

انڈیا میں ہر سال تقریباً 30000 لوگوں حلق کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے بہت سوں کے وائس باکس نکال دیے جاتے ہیں اور وہ بات چیت نہیں کر سکتے۔ پروستھیٹک وائس باکس کی تبدیلی پر ایک ہزار ڈالر تک کا خرچ آتا ہے جو آسان نہیں۔ لیکن اب ایک انڈین ڈاکٹر نے ایک کم قیمت حل نکالا ہے تاکہ ایسے مریضوں کو ان کی آواز واپس مل سکے۔