یواین آئی
نئی دہلی//قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 36 کروڑ روپے کے 1000 اور 500 کے ممنوعہ نوٹ ضبط کئے ہیں۔ این آئی اے کے مطابق وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس معاملے کی جانچ میں سرگرم ہے اور اس دوران سراغ ملے تھے کہ کچھ لوگوں کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں پرانے نوٹ ہیں۔ این آئی اے ان لوگوں کی تلاش میں کئی ٹھکانوں پر دبش دے رہی تھی اور اسی سلسلے میں ان لوگوں کو یہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کی سازش کا بھی انکشاف کیا ہے۔ گرفتار افراد کو کل این آء? اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کل صبح جیسنگھ روڈ پر این آئی اے کی ایک ٹیم نے اس گروہ کے سات افراد کو روک لیا۔ یہ لوگ چار لگڑری گاڑیوں میں سوار تھے اور ان کے پاس 28 کارٹون میں 36 کروڑ 34 لاکھ 78 ہزار اور 500 روپے کے پرانے نوٹ تھے۔ گرفتار لوگوں میں پردیپ چوہان اور بھگوان سنگھ (دہلی)، ونود سری دھر اور دیپک توپران? (ممبئی)، شاہنواز، ماجد یوسف، عمر مشتاق ڈار (جموں و کشمیر)، اعجازحسن( اترپردیش) اور جسوندر (ناگپور) کے رہنے والے ہیں۔