سرےنگر//دسویں جماعت کے ارود پرچے کے امتحانات ملتوی ہونے کے افواہوں کے بیچ بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ اردو پرچہ کا امتحان اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لیا جائے اور اس سلسلے میں پھیلائی جا رہی تمام افواہیں بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہے ۔ وادی کشمیر میں جاری دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہے تاہم جمعرات کو دن بھر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گشت کر رہی تھی کہ سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے لیا جا رہا دسویں جماعت کے امتحانات میں سے 13نومبر کو اردو پرچے کا جو امتحان لیا جا رہا ہے اسکو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔۔ تاہم اس ضمن میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا کہ امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور تمام پرچے اپنے مقررہ شیڈول پر لئے جائیں گے ۔ بورڈ کے پی آر او شوکت عثمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور اس سلسلے میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔