دانش وانی
بانہال // بانہال کے ڈولیگام علاقہ میں بدھ کے روز آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان مال بمعہ مال و اسباب خاکستر ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق غلام حسن نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کی دوسری منزل میں آگ نمودار ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگ،وہاں پر قائم فوجی کیمپ سے اہلکار ، مقامی رضاکار ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچاؤ کارروائیاں شروع کر دیں ۔اس دوران فائر سروس کا عملہ بھی وہاں پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔ذرائع کے مطابق اگر چہ مکان کے اندرد موجود کچھ سامان کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ فلک بوس آگ کی لپٹوں کے باعث وہی اس میں کامیاب نہ ہو سکے اور بیشتر سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران گھرکا ایک فرد معمولی طور پر جھلس گیا ۔ ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی نے بتایا کہ دو منزلہ مکان مال و اسباب سمیت مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے ۔ا±نہوں نے کہا کہ بروقت بچاو¿ کارروائیوں کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا ۔ ایس ایچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے تاہم اس سلسلہ میں ایک بنیادی اطلاعاتی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔