گورنر نے پہلگام روٹ پر صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
سرینگر//گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، کی ہدایات کے تناظر میں بوپندر کمار ایڈیشنل سی ای او ، رومیش کے پنڈتا جنرل منیجر ( ورکس ) ، جالد ریاض بانڈے ( جنرل منیجر سینی ٹیشن ) اور بورڈ کے کچھ دیگر افسروں نے 6 اور 7 اکتوبر 2017 کو نون ون ، چندن واڑی اور سیش ناگ کیمپوں کا دورہ کر کے وہاں جاری کاموں اور یاترا کیمپوں کے علاوہ ٹریکس پر ہو رہے صفائی ستھرائی کے کام کا جائیزہ لیا ۔ دورے سے واپسی پر ایڈیشنل سی ای او نے چئیر مین کو جانکاری دی کہ تمام یاترا کیمپوں اور راستوں کو شرائین بورڈ، ضلع انتظامیہ اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او ، پی ڈی اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام جگہوں پر موجود رہ گئے کوڑا کرکٹ کو موسم سرما کے شروع ہونے سے پہلے پہلے اٹھائیں ۔ ایڈیشنل سی ای او نے ایس ٹی پی نون ون کے کام کاج کا جائیزہ لیا اور گورنر کو ایس ٹی پی کی اپ گریڈیشن کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے تمام یاترا کیمپوں اور راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سالانہ یاترا سے پہلے اور اس کے بعد اس کام کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کر کے یاترا 2017کے بعد کی جائیزہ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کی بروقت عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔