سر سےد مےمورےل کانونٹ سکول نےو شےر کشمےر اکےڈمی سرنکوٹ کا سالانہ دن ممبر قانون ساز کونسل ظفر اقبال منہاس بطورِ مہمان خصوصی شرےک ہوئے

رشےد زرگر
سرنکوٹ // سر سےد مےمورےل کانو نٹ سکول نےو شےر کشمےر اکےڈمی سرنکوٹ مےں سالانہ دن مناےا گےا جس مےں مہمان خصوصی کے طور ممبر قانون ساز کونسل ظفر اقبال منہاس شرےک ہوئے ۔ مہمان خصوسی کا سکول منےجمنٹ اور بچوں نے زور دار استقبال کےا اوران دستار بندی کی گئی جبکہ انہیں گلدستے اور مومنٹو بھی پیش کیا گیا ۔ سےد اقبال کاظمی نے مہمان خصو صی کی سرنکوٹ آمد اور سکول کی تقریب میں شرکت کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد روبےہ خان نے خطبہ استقبالےہ پےش کےا ۔سکول کی کارکردگی سے متعلق بھی ایک رپورٹ حاضرین کے سامنے پیش کی گئی ۔ سکول کے بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پےش کیا جن میں نعت ، قوالی ، پہاڑی ، گوجری ، پنجابی ، اردو زبانوں میں مختلف آئٹمز شامل تھیںجنہیں حاضرین نے کافی پسند کیا ۔ بچوں کو نمایاں کارکردگی کے لئے انعامات سے بھی نوازا گیا مہمان خصو صی ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے اپنے خطبے مےں بچوں کو تلقےن کی کہ وہ تعلےمی مےدان مےں بلندیاں چھونے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھر پورحصہ لیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ دور حاضر مےں جدےد تعلےمی تقاضوں کو پورا کرنے مےں اُساتذہ کا اہم رول ہے لیکن والدےن کی بھی ذمہ داری منتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلےم دےنے مےں کردار ادا کریں۔ موصوف نے کہا کہ کسی بھی ملک، ریاست ےا علا قہ کی ترقی کا انحصار فقط تعلےم سے ہی ممکن ہے۔ انہوںنے سکول ہذا کو سر سےد احمد خان سے منصوب کرنے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ ان کے نقش قدم پر چل کر کامےابی حاصل ہو سکتی ہے۔ انتظامےہ کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے ظفر اقبال منہاس نے بچوںکی تعلےم و تربےت پر اطمےنان کا اظہار کےا اور مزےد کاوشوں پر زور دےا ۔اس موقع پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ افسران بھی تقریب میں شریک تھے ۔ سکول انتظامیہ کمیٹی کے چیئر میں سیّد اقبال حسین کاظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جب کہ نظامت کے فرائض سکول ہذا کے اساتذہ منظور احمد گنائی اور سیدہ آسیہ افتخار اور طالبہ طیبہ خان نے انجام دئے ۔