جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کی تقرری….؟

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کی تقرری….؟
صوبہ جموں کے لیڈران نے کلی اختیار سونیا گاندھی کو دیا
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//صوبہ جموں کے کانگریس پارٹی سے وابستہ عہدادران، اراکین قانون سازیہ، سنیئرلیڈران، سابقہ وزراءنے پارٹی کے وسیع ترمفادات کی خاطر نئے ریاستی صدر کو منتخب کرنے کا کلی اختیار آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو دیا ہے ۔کانگریس کے ریاستی لیڈران نے کہا ہے کہ پارٹی کی قومی قیادت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا اور جس کسی کو بھی تعینات کیاجائے گا اس کی قیادت وہ سرخم تسلیم کریں گے۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ ملکی سطح پرپارٹی کی قیادت کریں۔ جموں وکشمیر میں کانگریس پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے صوبائی صدر دفتر شہیدی چوک جموں میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ راجیہ سبھا ممبرحسین دلوائی جوکہ پردیش ریٹرنگ افسر(پی آر او)ہیں، کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ پردیش ریٹرنگ افسرمسعود مرزا، دیپک راتھوڑے اور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر کے علاوہ صوبہ جموں کے تمام اضلاع سے آئے کانگریس ڈیلی گیٹس ، سنیئر عہدادران اور اراکین قانون سازیہ (MLA/Mlcs)نے شرکت کی۔اس میں ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں متفقہ طور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر بنانے اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی ممبران کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا کلی اختیارکانگریس صدر سونیا گاندھی کو دیاگیا۔ پارٹی ترجمان راویندر شرما نے بتایاکہ قرار داد کو سنیئرلیڈر ہری سنگھ نے پیش کیا جس کی تمام سنیئرلیڈران بشمول شام لال شرما، رمن بھلہ، ملہ رام، آر ایس چب، جگل کشور شرما اور محمد شریف نیاز کے علاوہ اراکین اسمبلی وقار رسول وانی، چوہدری محمد اکرم، ممتاز خان، ایم ایل سی نریش گپتا، سابقہ ایم ایل اے پرکاش شرما، شبیر احمد خان، منجیت سنگھ، سورن لتا بھگت، سیوا دل سربراہ بی ایس سمبیال، نسوئی صدر نیرج کندن، نمرتہ شرما، چوہدری شاہ نواز، کلدیپ ورما، انیل چوپڑہ، نیک رام منہاس، پروین سرورخان، تھومس کھوکھر، گردرشن سنگھ، پنکج ڈوگرہ، اشوک گپتا اور وندنہ شرما نے تائید وحمایت کی اور متفقہ طور پر قرار داد کو پاس کیاگیا۔ مقررین نے سونیا گاندھی کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ان کے کام کاج کی تعریف کی اور کہاکہ موصوفہ نے نازک مرحلوں پر ملک اور پارٹی کے لئے ہمیشہ صحیح فیصلے لئے۔اس لئے یہ مناسب رہے کہ صدر کومنتخب کرنے کا بھی اختیار کلی طور انہیں ہی دیاجائے کیونکہ وہ جوبھی فیصلہ لیں گیں وہ وسیع ترمفادات میں ہوگا۔ لیڈران نے راہل گاندھی کے رول کی بھی تعریف کی جو اس وقت پارٹی کو درپیش مشکل چیلنجوں اور پارٹی مخالف طاقتوں سے بہادری سے لڑا ئی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قیادت اس نوجوان رہنما کے ساتھ ہے۔ حسین دلوائی نے جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈران اور عہدادراران کے متفقہ فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا ۔مودی سرکار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی سرکار کی چمک دھمک اب ختم ہوگئی ہے لوگ مودی سرکار کے کھوکھلے اورجھوٹے وعدوںکو سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی عوام کی امیدیں کانگریس سے ہیں۔کانگریس پارٹی پر یہ ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے کہ وہ ان توقعات پر کھرا اترنے کے لئے خود کو تیار کرے۔ اس اجلاس میں دوسرے لیڈران کے علاوہ کانتا بہن، ایم ایل سی بلبیر سنگھ، بلوان سنگھ، ٹھاکر شیو دیو سنگھ، جی ایل چلوترہ، یوگیش سہنی، امریندر سنگھ مکی، اشوک شرما، کرشن چندر بھگت، فقیر ناتھ، گربچن کمار رانا، گارو رام بھگت، اشوک ڈوگرہ، رجنیش شرما، ٹھاکر منموہن سنگھ، وکرم ملہوترہ، وائی وی شرما، مہیشور سنگھ، کوشل بالی، مہراج الدین زرگر، سبھاش بھگت، اقبال ملک، املوک سنگھ، ایم کے بھاردواج، شیو کمارشرما، ونود کھجوریہ، سریندر سنگھ شنگاری، سائیں عبدالرشید، راجندر سنگھ کاکا، ارون سنگھ راجو، پون رینہ، نریندر گپتا، چوہدری عبدالغنی، رجنی بالا، وجے منہاس، شمشیر سنگھ چب، ششی شرما، نردوش شرما، نیرج گپتا، منجیت جٹ، چوہدری سکھ دیو سنگھ، آرادھنہ اندوترہ، امتیاز احمد کھانڈے، اشوک دوبہے، اشوک شرما، نریندر شرما، لولی گپتا، اشونی پوری، سنجیو شرما، سنتوش مجوترہ وغیرہ بھی موجود تھے۔