زوجیلہ ٹنل پر کام جلد شروع ہوگا:محبوبہ مفتی کرگل میں مستحق طالبات میں سکوٹیاں تقسیم کیں

کرگل // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ لداخ خطہ کو کشمیر وادی کے ساتھ جوڑنے والی زوجیلہ ٹنل پر کام تمام لازمی لوازمات کو پورا کر کے جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرگل اور لیہہ اضلاع کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی متمنی ہے۔کرگل ضلع میں مستحق طالبات میں سکوٹیاں تقسیم کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب سے انہوں نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ہی انہوں نے لداخ خطہ کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بذات خود خطہ کی ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی ہوئی ہیں اور اُن کا یہ دورہ بھی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ایک کڑی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ ریاست کے مختلف خطوں کے لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ استفصار کرانے کی خواہاں ہیں تا کہ غلط فہمیوں اور بے اعتمادی کو دُور کیا جاسکے۔اس حوالے سے انہوں نے طُلاب برادری کا تعاون طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ استفصار کرنے سے ایک دوسرے کے خطہ کو نزدیک سے جاننے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔طالبات کے مطالبات کے تناظر نے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے مقامی کالج کے طُلاب کے لئے گاڑیاں دستیاب کرانے کی ہدایات دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ طُلاب کے لئے زیادہ سے زیادہ رہایشی سہولیات فراہم کرنے کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع کے طُلاب کے لئے کھیل سہولیات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کرگل ضلع کے ترقیاتی عمل میں ذاتی طور دلچسپی لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے زوجیلہ ٹنل پرجلد سے جلد کام شروع کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، ایم ایل اے کرگل اصغر کربلائی، سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کاچو احمد علی خان، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے ایگزیکٹو کونسلر ، ڈپٹی کمشنر گلزار حُسین اور ضلع انتظامیہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کرگل // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ لداخ خطہ کو کشمیر وادی کے ساتھ جوڑنے والی زوجیلہ ٹنل پر کام تمام لازمی لوازمات کو پورا کر کے جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرگل اور لیہہ اضلاع کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی متمنی ہے۔کرگل ضلع میں مستحق طالبات میں سکوٹیاں تقسیم کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب سے انہوں نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ہی انہوں نے لداخ خطہ کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بذات خود خطہ کی ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی ہوئی ہیں اور اُن کا یہ دورہ بھی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ایک کڑی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ ریاست کے مختلف خطوں کے لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ استفصار کرانے کی خواہاں ہیں تا کہ غلط فہمیوں اور بے اعتمادی کو دُور کیا جاسکے۔اس حوالے سے انہوں نے طُلاب برادری کا تعاون طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ استفصار کرنے سے ایک دوسرے کے خطہ کو نزدیک سے جاننے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔طالبات کے مطالبات کے تناظر نے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے مقامی کالج کے طُلاب کے لئے گاڑیاں دستیاب کرانے کی ہدایات دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ طُلاب کے لئے زیادہ سے زیادہ رہایشی سہولیات فراہم کرنے کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع کے طُلاب کے لئے کھیل سہولیات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کرگل ضلع کے ترقیاتی عمل میں ذاتی طور دلچسپی لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے زوجیلہ ٹنل پرجلد سے جلد کام شروع کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، ایم ایل اے کرگل اصغر کربلائی، سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کاچو احمد علی خان، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے ایگزیکٹو کونسلر ، ڈپٹی کمشنر گلزار حُسین اور ضلع انتظامیہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔