بانہال میں گرینیڈ برآمد ہونے کا دعویٰ

اْڑان نیوز
بانہال // بانہال میں فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اْنہوں نے حالیہ دنوں ایس ایس بی حملہ میں گرفتار کئے گئے تین نوجوانوں میں سے ایک کی نشاندہی پر بانہال کے عشر علاقے سے ایک گرینڈ برآمد کیا ہے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ 20ستمبر کو بانہال میں فورلین ٹنل کے پاس ہوئے حملے میں ایک ایس ایس بی ہیڈ کانسٹیبل ہلاک اور ایک اے ایس آئی زخمی ہو گیا تھا ۔اس حملے کے بعد تین مقامی نوجوانوان کو گرفتار کر کے اْن سے ایس ایس بی کے اہلکاروں سے چھینی گئی دو رائفلز اور بعد میں پولیس نے ایک پستول برآمد کر نے کا دعویٰ کیا تھا ۔ فوجی ذرائع سے جمعہ کو معلوم ہوا ہے کہ ان نوجوانوں میں ایک نے جے آئی سی میں انٹراگیشن کے دوران بانہال کے عشر علاقے میں ایک گرنیڈ چھپا نے کا انکشاف کیا۔فوج کے مطابق فوج کی طرف سے عشر علاقے میں دو ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کر دیا اور گرینڈ کو برآمد کر لیا جو وہاں پر چھپایا گیا تھا۔