ممبئی اور گجرات میں منعقد ہونے والے مجوزہ سلائیو ڈانسنگ شو’جم کے ناچو‘
جموں میںکے ایل سہگل ہال میں8اکتوبر کو آڈیشن منعقد ہوگا
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ڈانسپائریشن ڈانس انسٹی چیوٹ کی طرف سے 8اکتوبر کو کے ایل سہگل ہال ابھینو تھیڑ جموں میں ڈانس آڈیشن کا اہتمام کیاجارہاہے۔ یہ آڈیشن ممبئی اور گجرات میں منعقد ہوئے والے لائیو ڈانسنگ شو’جم کے ناچو‘کے لئے لیاجارہاہے جوکہ دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔ انسٹی چیوٹ کے سربراہ اور سنیئرڈانس انسٹریکٹر ستیش چندر، نوجواں ڈانس انسٹریکٹر رگہو بھوگال اور اداکارہ سنیام پاندھو نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس ڈانس آڈیشن میں دلچسپی کی بات یہ ہے کہ نامور بالی ووڈ ڈانس شخصیت پرنس گپتا جوکہ زی ٹی وی کے ’ڈانس انڈیا ڈانس‘شو کے پہلے سیزن کے رنراپ رہے تھے۔ پرنس گپتا اس وقت بالی ووڈ کے کوریو گرافر ہیں اور جموں وکشمیر سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سلیکٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈانس میںاپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 8 اکتوبر کو کے ایل سہگل ہال میں صبح 9بجے سے بعد دوپہر2بجے تک آڈیشن ہوگا جس میں خواہشمند امیدواروں کا اندراج موقع پر ہی کیاجائے گا۔ رگہوبھوپال نے بتایاکہ آڈیشن کے لئے عارضی اندراج اور تصدیق کے لئے 9086116796اور9906048112سے پر رابطہ قائم کیاجاسکتاہے۔ جم کے ناچو ڈانس شو میںججوں کے فرائض تیرینس لیوائس، راجیو سورتی اور فیروز خان انجام دیں گے جوکہ زی ٹی وی، سٹا ر پلس اور دیگر ملکی سطح کے چینلوں پر ریلٹی ڈانس شو میں بطور جج اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پریس کانفرنس میں آروشی گپتا، سویکا شرما، توشار چوپڑہ اور آکاش کمار بھی موجود تھے۔