جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں نا قابل برداشت دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں:جنرل باجوہ

نئی دہلی //لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ ہم دشمن کے کسی بھی مقابلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اورکامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجودہ نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے رات اور سحر کے آپریشنز دیکھے۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل باوجوہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے، کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی ساختہ سسٹم کی شمولیت سے خود انحصاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔اسی دوران انہوں نے لائن آف کنٹرول پر جاری فائرنگ کی وجہ سے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور دشمن کی ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جا رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو اب زیادہ دیربرداشت نہیں کیا جائے گا اور وقت آگیا ہے کہ بھارتی فوجی اہلکاروں کو ان کی ہی بولی میں سبق سکھا جائے ۔