370پر خاموشی سیاسی مجبوری:نرمل

سرینگر// دفعہ370پرخاموشی کوسیاسی مجبوری سے تعبیرکرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے واضح کیاکہ مخلوط سرکارمیںرہنے تک بھاجپااس بارے میں کچھ نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے فدائین حملوں پرتشویش کاظہارکرتے ہوئے کہاکہ حملہ آورصرف مرئویامارئوکی زبان سمجھتے ہیں ۔سرینگر میں بی جے پی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کے معاملے پر بھاجپا کی خاموشی سیاسی مجبوری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ریاست میں بر سر اقتدار مخلوط سرکار میں شامل ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ ایجنڈا آف الائنس میں یہ بات شامل ہے کہ متنازعہ معاملات بشمول دفعہ 370 کے بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی مجبوری کی بناء پر خاموش ہیں اور تب تک خاموش ہی رہیں گے جب تک ہماری جماعت مخلوط سرکار میں شامل رہے گی ۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ جب بھاجپا کی یہ سیاسی مجبوری ختم ہوگی تو ہم دفعہ 370 سے متعلق اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونگے ۔ ایک سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے کہا کہ فدائین حملوں کو روکنا آسان نہیں ہے کیونکہ حملہ آئور صرف مرو اور مارو کی زبا ن سمجھتے