پٹرول اور ڈیزل2روپے سستا نئی شرح 4 اکتوبر سے نافذ

یو این آئی
نئی دہلی// حکومت کے پٹرول اور ڈیزل پر پیداوار ڈیوٹی میں دو روپے فی لیٹر تخفیف کرنے کے فیصلے سے اب یہ دونوں سستے ہوجائیں گے۔ وزارت خزانہ نے کل کہا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے باعث گھریلو سطح پر پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجانے کے پیش نظر عام آدمی کو راحت دینے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں یہ تخفیف برانڈیڈ اور غیر برانڈیڈ دونوں طرح کی مصنوعات کے لئے ہے۔ وزارت مالیات نے کہا کہ ان دونوں مصنوعات پر بنیادی پیداواری ایکسائز میں دو روپے فی لیٹر کی کمی کی جا رہی ہے جو 4 اکتور سے نافذ ہوگی۔اس کمی کی وجہ سے ایک سال میں 26 ہزار کروڑ روپے کی سرکاری آمدنی کم ہو گی جبکہ موجودہ مالی سال کی باقی مدت کے دوران 13 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کم ہو جائے گی۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ 2 اکتوبر، 2017 کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 70.83 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 59.07 روپے فی لیٹر لگائی گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے افراط زر بڑھتی ہے۔