بزرگوں کے لئے بھدرواہ یونیوورسٹی میں ایک روزہ تقریب

ماجد ملک
بھدرواہ // بھدرواہ یونیوورسٹی میں بزرگوں کے لئے ایک روزہ تقریب منعقد کی گئی جس میں قصبہ وآس پاس والے علاقوں سے آئے ہوئے 60بزرگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد بزرگوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ موجودہ وقت میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ پورا سماج ان کی قدر اور فکر کرتا ہے ۔ اس تقریب کے دوران بھدرواہ یونیوورسٹی کے پانچ طلاب نے ایک بزرگ کے ساتھ دن گذارا اور ان کو اکیلے پن کا احساس نہیں ہونے دیا اور بزرگوں نے بھی اپنے تجربات سے طلاب کو آگاہ کیا ۔ تقریب کے دوران ریکٹر بھدرواہ یونیوورسٹی پروفیسر جی ایم بٹ کی جانب سے تمام بزرگوں میں تحفے تقسیم کئے گئے ۔ ریکٹر نے بتایا کہ موجودہ دور سائنس اور مبائل و انٹر نٹ کا دور ہے جب نئی نسل کے پاس بزرگوں کے لئے وقت ہی نہیں ہے اور کبھی کبار بزرگ اپنے آپ کو اکیلا اور تنہا محسوس کرتے ہیں اور اس ہی غرض سے یونیوورسٹی میں تقریب منعقد کی گئی تاکہ بزرگوں کو احساس دلایا جائے کہ وہ ہر ایک کے لئے موجودہ وقت میں بھی ملک ، سماج اور خاندان کا سرمایہ ہیں ۔بٹ نے اور بتایا کہ ہر برس بزرگوں کے لئے بھدرواہ یونیوورسٹی میں تقریب منعقد کی جاتی رہے گی اور ان کو اکیلے پن کا احساس نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ تقریب کے دوران انہوں نے اور یونیوورسٹی کے بچوں نے بزرگوں سے بہت کچھ سیکھا ۔ تقریب کے دوران کئی بزرگوں نے یونیوورسٹی کی کتاب میں اپنے خیالات بھی رکھے اور ریکٹر کی تقریف کی ۔