جموں ، پونچھ شاہراہ پر فوجی گاڑی کو حادثہ میجر ہلاک ، کرنل سمیت 3افسران زخمی

اڑان نیوز
جموں //جموں پونچھ شاہراہ پر بدھ وار کو تھاتھی ، گھروٹہ کے نزدیک ایک فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثہ میں ایک میجر ہلاک ہو گیا جب کہ کرنل سمیت3دیگر افسران زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ علیٰ الصبح ساڑھے 3بجے کے قریب پیش آیا جب فوج کی ایک جیپ پہلے درخت سے ٹکرائی اور پھر گہری کھائی میں جاگری ۔ فو ج کا ایک میجر ، جس کی شناخت آشیش کے طور پر ہوئی ہے ، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ ایک کرنل اور 2میجر زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوجی ہسپتال میں داخل کر ایا گیا ہے ۔