امپھالہ پنجاب میں دلدوز سڑک حادثہ،چارکشمیری جاں بحق

سرینگر//پنجاب کے شہرامپھالہ میں ایک دلدوزسڑک حادثے میں جنوبی کشمیرکے رہنے والے4افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ مرن پلوامہ کارہنے ولاایک نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔اُدھرراجوری میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارازجان اوردوسراشدیدزخمی ہوگیاجبکہ وادی میںسڑک حادثات میں5 افراد زخمی ہوئے ۔کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جنوبی ضلع اسلام آباداورپلوامہ سے تعلق رکھنے والے5کشمیری کسی کام سے ایک ٹیموٹراولرمیں سفرکررہے تھے کہ اس گاڑی کو منگل کی صبح تقریباً5بجے امپھالہ پنجاب میں حادثہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیموٹراولر میں سوار4کشمیری موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گئے ،جن میں محمداشرف گنائی وبشیراحمدگنائی ساکنان مرن پلوامہ،محمدعباس ساکنہ اسلام آباداورنورمحمدساکنہ قاضی گنڈشامل ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ اس حادثے میں مرن پلوامہ کارہنے والامحمدالطاف شدیدزخمی ہوگیا،جسکواسپتال منتقل کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سڑک حادثے میں ازجان ہوئے چاروں کشمیریوں کے رشتہ داراُنکی نعشیں واپس لانے کیلئے پنجاب روانہ ہوگئے ہیں جبکہ مہلوک کشمیریوں کے آبائی گھروں میں کہرام مچاہواہے ۔اُدھرراجوری میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارازجان اوردوسراشدیدزخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایک گاڑی میں سواردوپولیس اہلکارجموں سے راجوری آرہے تھے کہ نوشہرہ کے لمبری علاقہ کے نزدیک اُنکی گاڑی200فٹ گہری کھائی میں جاگری،جسکے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل محمدتاج خان ازجان جبکہ گوپال کشن نامی اہلکارشدیدزخمی ہوگیا۔اس دوران وادی میںسڑک حادثات میں5 افراد زخمی ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے نزدیک ایک ٹرک زیرنمبرJK13A-0895 جس کو ڈرائیور نامعلوم چلارہاتھا، ایک انیو ا گاڑی زیرنمبرJK03B-4124 کے ساتھ ٹکرہوئی ۔ اس حادثے میں3 افراد زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ادھر باغی علی مردان خان سرینگر کے نزدیک ایک سکورٹی بغیر رجسٹریشن نمبر جس کو اوزیرہ مشتاق دختر مشتاق احمد ساکن نالہ بل نوہٹہ سرینگر چلارہی تھی ایک سیاح منی بس زیرنمرJK01S-6514 کے ساتھ ٹکر ہوئی اس حادثے میں سکورٹی ڈرائیور اور ساتھی سوار کلثومہ زوجہ مشتاق احمد شاہ زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔