وزیر اعلیٰ کاہلاکتوں پر اظہار رنج

نیوز ڈیسک
سرینگر//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پونچھ کے مختلف علاقوںمیں سرحد پر ہونے والی شلنگ کے نتیجے میں تین معصوم بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان معصوم بچوں کا شلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونا افسوس ناک ہے کیونکہ وہ ابھی سیاست کی باریکیوں سے ناواقف تھے۔وزیرا علیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ شلنگ کے متاثرہ زخمی افراد کےلئے خاص علاج و معالجہ کا انتظام کریں۔وزیر اعلیٰ نے پیر کو صورہ کا دورہ کیا اور وہاں داخل سنئیر پی ڈی پی رہنما اورممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی دارزی عمر کی دعا کی ۔