ماورائے بحر بینکنگ دوبئی میں آفس شروع کرنے کا منصوبہ

اُڑان نیوز
سرینگر//غیر مقیم بزنس خصوصا خلیجی ممالک میں مقامی بزنس کو سہارا دینے کے تناظر میں جے کے بنک دوبئی عرب امارات میں اپنا پہلا نمائندہ آفس کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے بورڑ آف ڈائریکٹرس کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد جے کے بنک نے ریزرو بنک آف انڈیا سے دوبئی میں اپنے نمائندہ آفس قائم کرنے کی منظوری کیلئے درخواست دینے کا عمل شروع کیا ہے ۔اپنی میٹنگ میں بورڑ نے بورڑ پریذیڈنٹ اور سپشل سیکریٹری برائے چیئرمین پشپ کمار تکو کو بااختیار آفیسر کے طور مقرر کیا ہے جو آر بی آئی،آف شور ریگولیٹر اور دیگر ان سے اجازت حاصل کریں گے ۔بورڑ فیصلے پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے کہاکہ’’بورڑ کا فیصلہ اس حوالے سے واضح ہے اور ہم نے پہلے ہی ریگولرٹری اتھارٹی یعنی ریزرو بنک آف انڈیا سے اس معاملے میں اجازت طلب کی ہے تاہم ہم یہ نمائندہ آفس دوبئی میں کھول کر اوور سیز ممالک میں اپنی وسعت کیلئے ایک چھوٹا بنیادی قدم کے بطور دیکھ رہے ہیں ۔ملک میں ایک کثیر وطنی آبادی خصوصا جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد دوبئی میں موجود ہونے کے تناظر مین یہ آفس ہمیں ان کے ساتھ اپنے رشتے استوار کرنے میں مدد دے گا اور جب ہمیں لائنس ملے گی تو ہمیں مکمل شاخ کھولنے میں بنیاد مہیا ہوگی ۔ہم غیر اقامتی ڈیپازٹ کو متحرک کرنے اور تجارتی فائنانس بہم رکگنے کے علاوہ علاقے سے ادائیگیوں کا حصہ بؑھانے کی توقع رکھتے ہیں اس وقت بنک کے پاس ملک بھر میں 900شاخیں اور 1134اے ٹی ایم ہے ،اور اب بنک کو اپنی بزنس ملک کے سمندری احاطوں سے باہر شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔مجوزہ دوبئی آفس اوورسیز میں پہلا ٹچ پوائنٹ ہوگا ۔یہ این آر ائی جو یواے ای میں مقیم ہیں ،کیلے ایک مرکز ہوگا جس میں خاصا حصہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھتا ہے ۔