ڈوڈہ ٹھاٹھری شاہراہ پر حادثہ ایک ہلاک ،2 افراد زخمی

اشتیاق ملک
گندوہ// ٹھاٹھری ڈوڈہ شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک ماروتی گاڑی زیر نمبری JK17,3831کشتواڑ سے جموں جارہی تھی جس دوران سنیچر کو صبح پانچ بجے کے قریب سوئی گواڑی کے مقام پر شاہراہ سے لڑھک کر گہری کھا ئی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اروند سنگھ ولد بریم سنگھ ساکنہ ہلارن کاہرہ (ٹیچر) عمر 27سال موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ راجندر پریہار ولد سنت رام ساکنہ کشتواڑعمر60سال و امیت کمار ولد راجندر کمار عمر 25سال ساکنہ کشتواڑ شدید طور زخمی ہوئے۔