’ڈینگو بخار‘سے جموں میں لوگ سخت پریشان حال ، انتظامیہ غیر سنجیدہ
اسپتالوںمیںزیادہ پلیٹ لیٹس کاو¿نٹ تیار کرنے والی مشین استعمال نہیں کی جارہی:رمیش اروڑہ
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ممبر قانون ساز کونسل رومیش اروڑہ نے جموں میں’ڈینگو بخار‘کے مریضوں کی بڑھتی تعداد میں محکمہ صحت کے غیر سنجیدہ پن اور لاپرواہی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ رومیش اروڑہ نے کہا ہے کہ Platelet count بنانے والی مشین کو استعمال نہیںلایاجارہا جس سے ایک تھیلی خون سے ایک لاکھ زائدPlatelet countتیار کئے جاسکتے ہیں لیکن ابھی بھی ڈاکٹرروایتی طریقہ کار اپنارہے ہیںجس سے صرف6ہزار سے10ہزار Platelet countتیار ہوپاتے ہیں۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں رومیش اروڑہ نے کہاکہ شعبہ صحت کی طرف سے ڈینگو بخار مریضوں کے لئے کوئی بھی خاص انتظامات نہیں کئے گئے ہیںجس سے یہاں بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تیزی کے ساتھ جموں شہر اور مضافاتی گاو¿ں میں ڈینگو پھیل رہا ہے ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں750ٹسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 187معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔ تیزی کے ساتھ ڈینگو گاو¿ں میں پھیل رہاہے ۔ اروڑہ نے Plateletبنانے والی مشین کااستعمال نہیں کیاجارہاہے جہاں ایک بیگ میںایک لاکھ تک Platelet Countکی گنتی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 187معاملات مثبت پائے جانے کے باوجود جموں کے ڈاکٹر کیوں غیر سنجیدہ ہیں، مشین کو استعمال میں لانے کے بجائے پرانے طریقہ پر منحصرہیں۔ جہاں پر Plateletکاو¿نٹس تیار کرنے چھ ہزار سے دس ہزار ہے۔ انہوں نے بتایاکہPlateletتھیلے کی زندگی بہت کم ہوتی ہے اور اس کی معیاد ایک گھنٹہ کے اندر ختم ہوسکتی ہے اور اس کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایم ایل سی رمیش اروڑہ نے بتایاکہ انہوں نے جموں میونسپلٹی کا دورہ کر کے صحت محکمہ کے حکام اور جوائنٹ کمشنر میونسپلٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیکل کالج اسپتال کا بھی دورہ کیا اور کئی مریضوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ٹسٹنگ لیبارٹری اور بلڈ بنک کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لئے Plateletکی سپلائی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بلڈ بنک کے سربراہ سے کہاکہ Plateletکو مریض تک صرف ٹیکنیکل شخص کے ذریعہ لے جایاجائے ۔ چوپڑہ نرسنگ ہوم کا زیازدہ سے زیادہ استعمال کیاجائے کیونکہ ایسے مریضوں کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ فلیوڈ اور Plateletکاو¿نٹ کے علاوہ ڈینگو مرض کے لئے کوئی بھی مخصوص دوا نہیں ہے۔ ایم ایل سی رمیش اروڑہ نے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مریضوں سے کہیں کہ وہ نقل وحمل بند کریں ۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں ۔ Gloyaاور بکری کا دودھ لیںجس سے Plateletمیں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے کہا ہے کہ ڈینگو بخارکے مریضوںکے لئے سروال اور گاندھی نگر اسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے اور اسی مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال جموں منتقل کیاجائے جس کے Platelet Countایک لاکھ سے کم ہوں۔ رومیش اروڑہ نے جموں میں چار تھرمل فوگنگ مشینوں کا استعمال کرنے پرزور دیا ہے۔ بخارکی صورت میں مریض کا ڈینگو ٹسٹ کرایاجائے اور مثبت آنے پر رہائش پر ہی زیادہ سے زیادل فلیوڈ مریض کو دیاجائے ۔ یاد رہے کہ فی مائیکرو لیٹر(Mcl) خون میں 150,000سے400,000ہزار Platelet Counts ہوتے ہیں۔اگر انسان میں 80ہزار سے کم ہونا Platelet ہوں تو اس جان جانے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔