وزیر احمد خان
مہور // چسانہ میں ہفتہ کے روز ایک المناک حادثہ میں ایک 12سالہ بچی کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پریا ٹھاکر دختر انگریز سنگھ ساکنہ طولی چسانہ نامی یہ بچی برانی نالہ سے ٹریکٹر زیر نمبر JK20 A 1997 پر سوار ہو کر گھر کی طرف آ رہی تھی کہ زیرو موڑ سے گزرتے ہی جمپ لگنے سے وہ ٹریکٹر کے سامنے جا گری اور ٹائر اس کے سر سے گزر گیا ۔ اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت کرنیل سنگھ ولد شیر سنگھ ٹریکٹر چلا رہا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن چسانہ سے پولیس پارٹی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری قانونی لوازمات کے بعد گھر والوں کو آخری رسومات کے لئے سونپ دی گئی ۔ ایس ایچ او چسانہ سب انسپکٹرعلی عمران نے بتایا کہ متوفیہ پریا ٹھاکر دختر انگریز سنگھ ساکن طولی چسانہ سے واپس گھر آ رہی تھی کہ زیرو موڑ پر ٹریکٹر سے گر گئی اور ٹائر کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔