سرینگر//نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے وادی کشمیر میں عسکری سرگرمیوں میں کمی آنے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعدسنگباز بھی گزشتہ دس مہینوں میں زیادہ فعال نہیں تھے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مزکزی وزیر خزانہ اورن جیٹلی نے ان تبصروں کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ سوچھ بھارت، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقدامات سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں شورش پسندی اور عسکری سرگرمیوں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ مرکزی وزیرخزانہ ایک ہفتہ طویل امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ نیویارک اور باسٹن میں امریکی کارپوریٹ ورلڈ سے بات چیت کریں گے اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ نیز واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے کلیدی خطاب کے بعد سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جیٹلی نے کہاکہ آپ عسکریت واقعات انجام دے رہے ہیں لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ وہ پانچ ہزار سے 10 ہزار پتھربازوں کوتلاش کررہے ہیں جن کو عسکری تنظیموں کی طرف سے پیسے فراہم کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد حالات کیسے معمول پر آئے اور گزشتہ آٹھ سے دس مہینوں میں یہاں کیوں کچھ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 نومبر کو وزیراعظم نریندرمودی نے ایک حیران کن اعلانیے میں پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیراعظم نے یہ قدم کالادھن ، فرضی کرنسی کی لعنت۔عسکری فنڈنگ اور بدعنوانی سے نجات پانے کے لئے یہ قدم اٹھایاتھا۔