محمد اصغربٹ
ڈوڈہ// ڈاکٹر وحید خاور بلوان اور ڈاکٹر نیلم صبا کی لکھی کتاب ــ’انیمل ڈئیورسٹی‘ جانوروں کے تنوع پر مبنی کتاب کی اجرائی ڈگری کالج ڈوڈہ اور محکمہ وائلڈ لائف کشتواڑ کے اشتراک سے منعقدہ وائلڈ لائف ہفتہ کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی وڈی ایف او ڈوڈہ انوپ سونی کی سربراہی میں کتاب کی رسم اجرائی کی گئی جس میں جانوروں کے تنوع کے متعلق لکھا گیا ہے۔ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر بولتے ہوئے مصنف ڈاکٹر واحید بلوان نے کہا کہ کسی بھی قسم کے طالبعلم پر مبنی کتاب لکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ خود طالب علم ہیں، جو ہمیشہ کتاب لکھنے میں حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ بلوان نے کتاب کے شریک مصنف ڈاکٹر نیلم صبا اور طالب علم صدام خان اور جنید مغل کے تکنیکی مسائل کا حل کرنے میں مدد کرنے پر اْن کا شکرایہ ادا کیا ہے۔ بلوان نے اس کتاب کو اپنے معصوم فرزند عمید اور طلباء اور قارئین کے نام وقف کیا ہے۔ بلوان نے مزید کہا یہ کتاب غیر معمولی اور سخت جانوروں کے بارے میں معلومات کا احاطہ کرتا ہے اور یہ کتاب گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔