دانش وانی
بانہال // بانہال کے پھاگو علاقہ میں توار کو ایک لوڈ کیرئر آٹو کی زد میں آکر ایک 6 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق مصور فیاض ولد فیاض احمد نائیک ساکنہ ہنجہال بانہال اپنی والدہ کے ہمراہ سڑک پر چل رہا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گذر رہے ایک آٹو لوڈ کیرئر زیر نمبر JK19-5828 کی زد میں آکر یہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ اسے ایمر جنسی ہسپتال بانہال پہنچا یا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں آٹو کو ضبط کر کے ڈرائیور شبیر احمد ولد غلام نبی گنائی ساکنہ پھاگو بانہال کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلا ف پولیس سٹیشن بانہال میں ایف آئی آر نمبر 158/17زیر دفعہ 279/304A کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔