جے کے بنک میں378بینکنگ ایسوسی ایٹس کی بھرتی روزگار کے ذریعے ریاستی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وعدے پر کاربند:چیئرمین

 

نیوز دیسک
سرینگر//جے کے بنک نے 378باقی ماندہ شارٹ لسٹ کئے ہوئے بینکنگ ایسوی ایٹس کیڈر امیدواروں کوکنٹریکچول تعیناتی فراہم کی ہے۔یہ بنک کے اس وعدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے جو اس نے ریاستی نوجوانوں کو حسب موقع محل فوری طور ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے کیا ہے ۔بنک نے اس سے قبل مار کے مہینے میں350 امیدوراوں کواسکے ری لیشن شپ ایگزیکٹیو بھرتی فہرست میں شامل کیا تھا جبکہ باقی ماندہ1250کو کنٹریکچول تعیناتی کی پیش کش کی گئی تھی جن میں صرف872امیدواروں نے ملازمت شروع کی اور اس طرح378امیدواروں کی اسامیاں خالی ہوگئیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بینک انتظامیہ نے ان 378خالی اسامیوں کو باقی ماندہ امیدواروں سے پر کرنے کا فیصلہ نہیں لیا تھا تاہم وزیراعلیٰ کی بارہا ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس بارے میں بورڑ نے غور کیااور پایا گیا کہ ان امیدواروں کے طویل انتظار اور بنک میں حالیہ ایام میں بڑھی افرادی قوت کی ضرورت کے پیش نظر ان اسامیوں کو انہی امیدواروں سے پر کیا جائے ۔اس وقت بنک کو جی ایس ٹی ،آدھار اور ڈیجٹائزیشن جیسے شعبوں میں افرادی قوت کی ضرورت ہے لہٰذا فیصلہ ان امیدواروں کے حق میں کیا گیا۔چیئرمین و سی ای او جناب پرویز احمد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے وقت مقررہ کے دوران ان خالی اسامیوں کو پر کرنے پر اطمینان کااظہار کیا جس کیلئے انہوں نے بورڑ ممبران کی دانش اور بنک کی ضروریات کا لحاظ کرنے کے جذبے کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش جاری رہے گی ۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار مہیا کرنا بنک کا مشن رہے گا۔