محکمہ اطلاعات نے چیف فوٹو آفیسر بی ڈی شرما کو گرمجوشی سے الوادع کیا

سرینگر//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے آج میڈیا کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیف فوٹو افسر بی ڈی شرما کو گرمجوشی کے ساتھ الوداع کیا ۔ اس موقعہ پر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ناظم اطلاعات منیر الاسلام، جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عبدالمجید زرگر، جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر ظہور احمد میر، ایڈمنسٹریٹو افسر محمد منور خواجہ کے علاوہ کئی دیگر افسران اور محکمہ کے ملازمین اس موقعہ پر موجود تھے۔ناظم اطلاعات ن منیر الاسلام نے محکمہ میں بی ڈی شرما کی خدمات کی کافی ستائش کی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے کے بعد بی ڈی شرما کو نیک خواہشات دیں۔واضح رہے چیف فوٹو افسر بی ڈی شرما نے محکمہ اطلاعات میں1980 میں اسسٹنٹ کیمرہ مین کی حیثیت سے اپنی نوکری شروع کی اور وہ30 ستمبر2017 کو37 سال کی نوکری کے بعد محکمہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔اس موقعہ پر ناظم اطلاعات نے سبکدوش ہونے والے افسر کو ایک یادگاری تحفہ بھی دیا گیا۔