مائیگرینٹ ریلیف کیمپوں میں بہتر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے: ویری

سرینگر//مال، امداد اور باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مائیگرینٹ ریلیف کیمپوں میں ہر طرح کی بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں ریلیف آرگنائزیشن کے کام کاج کا جائیزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سیکرٹری مال محمد اشرف میر، ایم ڈی جے کے پی سی سی دلیپ ٹھسو، ریلیف کمشنر ایم ایل رینہ، ڈائریکٹر پلاننگ ظہور احمد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نوزائد بچوں کو بھی مکمل نقد امداد دستیاب کرائیں۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ درگا نگر اور جگٹی میں مائیگرینٹوں کے لئے نئے زون قائم کریں۔ویری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اعارضی رہائشوں پر جاری کام میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے ویسو اور شیخ پورہ میں48 فلیٹ مکمل کرنے کے لئے اس سال نومبر کے آخر تک کی ڈیڈ لائین دی۔وزیر نے کہا کہ پُرکھو میں بھی نئے فلیٹ تعمیر کرنے کے کام میں تیزی لائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مراکز، شاپنگ مال اور دیگر سہولیات کاڈی پی آر میں حاص خیال رکھا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مائیگرینٹ کنبوں کو صحت، صفائی ستھرائی، پانی اور راشن کی بہتر سہولیات بہم رکھی جانی چاہئے۔ انہوں نے آدھار مکمل کرنے کے لئے کیمپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے مائیگرینٹ کنبوں کے راشن کارڈوں کے دو حصے کرنے کے عمل کا بھی جائیزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل آسان بنایا جانا چائے۔