بدھ کو دوپہر تک ٹرین سروس بعد رہنے کے بعد بحال

 

دانش وانی

بانہال // ریلے حکام نے اگرچہ بدھ وار کے روز بانہال، بارہمولہ ریل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا تاہم وادی میں حالات کو بہتر پائے جانے کے بعد بعد دوپہر بانہال سے بڈگام تک ریل سروس بحال کر دی گئی ۔اس دوران بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان بدھوار کو ٹرین سروس معطل رکھی گئی تھی اور کسی بھی ٹرین کو اس سیکٹر میں چلنے کی اجازت نہ تھی ۔ریلوے حکام کے مطابق بڈگام اور بانہال کے درمیان حالات ٹھیک پائے جانے کے بعد ریلوے حکام نے بانہال سے بڈگام 14.45اور 17:25بجے دو ریل گاڑیاں چلائی جبکہ بڈگام سے بانہال 3:50اور 5:18بجے دو ریل گاڑیاں چلائی گئیں۔اس طرح سے بعد دوپہر بانہال اور بڈگام کے درمیان بدھ بعد دوپہر ریل خدمات کو بحال کر دیا گیا۔اس دوران ان ریل گاڑیوں میں مسافروں کا اچھا خاصا رش دیکھنے کو ملا ۔