سرحد پھر دہک اٹھی بالا کوٹ میں فائرنگ ، 2شہری زخمی

طارق خان
بالاکوٹ //پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھوار کی صبح سے ہندوستان کی کئی چوکیوںراست فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے رہائشی علاقوں میں بھی کئی درجن گولے داغے جس کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت دو افراد زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق بدھوار کی صبح 08:15منٹ سے پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جبکہ مارٹر گنوں کا بھی استعمال عمل میں لایا گیا۔گولہ باری کے نتیجے میں چند ایک گولے آباد علاقوں پر بھی گرے آہنی ریزوں کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ زخمیوں کی شناخت 55سالہ شمیم اختر زوجہ محمد مجیدساکن تکھ دھراٹی بالاکوٹ اور اسی گاوں کے 26برس کے نوجوان رضا احمد ولد کرامت حسین کے طور پر ہوئی ۔دونوں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کی خاطرنزدیکی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گی بعد دوپہر زخمیوں کی حالت میں سدھار آنے کے بعد انہیں ہسپتالسے رخصت ملی۔ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا اور قریب تین گھنٹے تک لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔یہ احتیاط انسانی جانوں کے کم ازکم اتلاف کی خاطر اٹھایا گیا۔تاہم فائرنگ کے نتیجے میں سندوٹ، بالاکوٹ، بسونی،دھراٹی، پنجنی ،سہولہ،بھروتی، دیوتہ اور گوہلد سمیت کئی رہائشی علاقوںمیں گاڑیوں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ کئی سکول بھی بند رہے ۔اس دوران ہندوستانی افواج نے بھی پاکستانی فائرنگ کا زورد ار جواب دیا البتہ فائرنگ کے دوران کسی بھی شخص کے انتقال کرنے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔لوگوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ فائرنگ کا سلسلہ بندکرکے مذاکرات کو بحال کریں تاکہ سرحد آبادی کو چین کا سانس نصیب ہو۔اور مزید جانی نقصان بھی نہ اٹھانا پڑے۔انھوں نے کہا کہ ان دنوں زمین داری کا کام لوگ کھیتوں میں کر رہے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے لہٰذا فوری طور گولہ باری کو بند کیا جائے۔