ملہوری سڑک حادثہ میں ایک بحق

 

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر منگل وار کو پیش آئے ایک دلدوز حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل وار صبح تقریباً 3 بجے کے قریب ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK06-4383 جموں سے ڈوڈہ کی جانب آ رہی تھی کہ ملہوری کے مقام پر پہنچی سڑک سے تقریباً ایک ہزار فٹ نیچے گہری کھائی میں گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ صبح 8 بجے گاڑی حادثہ کے نشان دیکھ کر وہاں سے گزر رہے ایس ایس بی کے قافلے نے ایک ٹاٹا موبائل کو سڑک سے دور نیچے کھائی میں پڑے ہوئے پایا یا جس کے فوراً بعد اہلکاروں نے پولیس پوسٹ کھلینی کو حادثہ کی اطلاع دی ۔ پولیس ٹیم زیر قیادت انسپکٹر رویندر کوتوال اور ایس ایچ او ڈوڈہ رگھبیر سنگھ کی قیادت میں جائے حادثہ پر پہنچی او ر بچائو کارروائی شروع کی تاہم ڈرائیور کو سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاتھا۔ اس کی شناخت عبدالقیوم شیخ ولد قطب علی شیخ عمر 26 برس ساکنہ غنیکہ ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کر دی۔