مہرشی نے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف لیا

 

یو این آئی
نئی دہلی//سابق مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہر شی نے آج ملک کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہیں عہدے اور رازداری کاحلف دلایا گیا ۔اس موقع پر، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور دیگر باوقار شخص موجود تھے ۔ انڈین سول سروس کے 1978 بیچ کے افسر مہاراشی گزشتہ 31 اگست کو ہوم سیکریٹری کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ 62 سالہ مہاراشی کی میعاد تقریبا تین سال ہوگی ۔