خاتون وزیر اعلیٰ کا بیا ن حقیقت سے بعید ریاست میں حالات ابھی بھی کشیدہ

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں صورتحال اب بھی پرامن نہیں،تاہم انہوں نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ان کے قدم رکھنے پر خیر مقدم کیا ۔عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کے اُس بیان کو مسترد کردیا،جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وادی کشمیر میں صورتحال پرامن ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیان ایسے میں وقت میں آیا جب اُن کا کابینہ وزیر ایک عسکری حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ اس حملے میں تین عام شہریوں کی موت ہوئی تھی ۔عمر عبداللہ نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دعویٰ اختلاف نظر کے مترادف ہے ۔عمر عبداللہ نے کہا’یہ امر باعث تویش ہے کہ وزیر اعلیٰ کا دعویٰ محض چند روز بعد سامنے جب کا کابینی وزیر ایک حملے میں بال بال بچ گئے جس میں3شہری مارے گئے تھے ‘۔یاد رہے کہ21ستمبرکو جنوبی قصبہ ترال میں تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر کے قافلے پر گرینیڈ پھینکا گیا تھا۔اگرچہ اس حملے میں وزیر ِ موصوف محفوظ رہے تھے ،تاہم اس میں ایک خاتون سمیت2عام شہریوں کی موت ہوئی تھی اور30دیگر افراد زخمی ہوئے تھے جن میں7سی آر پی ایف اہلکار اور2پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔تاہم سوشل میڈیا کی دنیا میں خاتون وزیر اعلیٰ کے قدم رکھنے پر عمر عبداللہ نے اُن کا خیر مقدم کیا ۔عمر عبداللہ نے ایک اورٹویٹ میں مزید کہا ’ٹویٹر پر فروغ ِسیاحت سے متعلق ویڈیوکے ذریعے خاموشی توڑ نے پر بلا آکر 25ہزار فالورز محبوبہ مفتی ہوگئے ،وزیر اعلیٰ صاحبہ خوش آمید ‘۔عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے اپنا پہلا ٹویٹ کرنے پر خیر مقدم کیا ،اپنے دورانِ حکمرانی کے 3سال بعد محبوبہ مفتی نے اتوار کی شام سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا ۔اتوار کو محبوبہ مفتی نے ریاست میں فروغ ِ سیاحت کے حوالے سے ایک اشتہاری دستاویز ی ویڈیو کر شیئر کرتے ہوئے اپنا پہلا ٹویٹ کیا۔5منٹ کی اشتہاری دستاویزی فلم جنت بے نظیر کی خوبصورتی ،ثقافت اور مہمان نوازی پر مبنی ہے جسے محض48گھنٹے کی ریلیز کے بعد ابھی تک 10لاکھ60ہزار لوگوں نے دیکھا ہے۔