حدِ متارکہ پر گولہ باری کے دوران کمسن زخمی

 

پرتپال سنگھ
پونچھ// حدِ متارکہ پر ہفتہ کی دوپہر کھڑی کر ماڑہ میں گولہ باری کے دوران ایک 8سالہ بچہ زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق پاکستانی فوج نے کھڑی کر ماڑہ میں گولہ باری کی جس میں 8سالہ محمد سہیل زخمی ہو گیا ۔ اسے علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ میں بھرتی کروایا گیا ہے۔