ترال میں شہری ہلاکتوں کے خلاف دوسرے دن بھی ہڑتال

اڑان نیوز
سری نگر//جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جمعرات کو ہوئے گرینیڈ حملے میں 2 عام شہریوں کی ہلاکت اور دیگر متعدد کے زخمی ہونے کے خلاف ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔ قصبہ میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آواجاہی معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا۔ قصبہ میں واقع بیشتر تعلیمی اداروں میں معمول کی تدریسی سرگرمیاں دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ خیال رہے کہ قصبہ ترال میں جمعرات کو مشتبہ جنگجوو¿ں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں 2 عام شہری ہلاک جبکہ آدھ درجن سیکورٹی فورس اہلکاروں سمیت 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق حملہ آوروں کا بنیادی ہدف ریاستی وزیر اور حکومتی ترجمان نعیم اختر تھے۔ مہلوکین کی شناخت اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ پنکی کور اور ریٹائرڈ ٹیچر غلام نبی تراگ کے بطور کی گئی تھی۔