راجناتھ اور ووہرا نے نعیم اختر کے ساتھ بات کی

سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر کے ساتھ بات کی اور آج صُبح ترال میں اُن کے قافلے پر ہوئے گرنیڈ حملہ کے بعد اُن کی خیر وعافیت دریافت کی۔گورنر این این ووہرا، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، دیگر کابینہ وزراء، ارکان اسمبلی اور زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نعیم اختر کے ساتھ بات کر کے اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ترال میں ہوئے گرنیڈ حملہ میں دو شہری جانبحق ہوئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے۔