ڈگری کالج ڈوڈہ میں ’سوئوچھتا ہی سیوا ‘کے سلسلہ میں ریلی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ڈگری کالج ڈوڈہ میں ’’سوئوچھتا ہی سیوا ‘‘ کے موضوع پر پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی نگرانی میںایک ریلی نکالی گئی جس میں طلبأ و طالبات کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔اس دوران این سی سی سینئر ونگ آرمی جموں و دیگر طلبأنے کالج کے احاطہ میں صفائی کرنے کے بعد قصبہ میں ریلی نکالی جس کے دوران انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی سے متعلق مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔ طلبا نے ریلی کے راستے پر لوگوں کوصفائی کے تعلق سے بیدار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے آس پاس کے علاقہ جات کو صاف ستھرا رکھیں ۔ ریلی قصبہ کے مختلف علاقوں سے گزرنے کے بعد واپس کالج احاطہ میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں فیکلٹی ممبر اور این سی سی آفیسر پروفیسر بابو رام نے نمایاں کردار ادا کیا جبکہ سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو بھی اس پروگرام کا حصّہ رہے۔پروگرام کے اختتام پر تمام طلبأ کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔