رام بن کے نزدیک کار حادثہ 2سگے بھائیوں سمیت 4ہلاک ، وزیر اعلیٰ کا اظہار رنج

دانش وانی
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے قریب کیلا مو ڑ میں بدھ کے روز سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی ایک آلٹو کار لڑھک کر قریب 400فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ان مین سے دو سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بدھوار دوپہر کو ا±س وقت پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی آلٹو کار نمبر JK02BJ 4514 کیلا موڑکے مقام پر سڑک سے لڑھک کر تقریباً 400 فٹ سے زیادہ گہری کھائی میں جا گری ۔اطلاع ملتے ہی پولیس،مقامی کیو آر ٹی اور ایس ڈی آر ایف کے رضاکار وں کے علاوہ فوجی اہلکار بھی جائے حادثے پر پہنچ گئے ۔ بچاو¿ کارروائیوں میں شامل لوگ مشکل ترین راستوں سے ا±تر کر بکھری ہوئی لاشوں تک پہنچے اور انہیں رسوں کی مدد سے سڑک تک پہنچایا۔ذرائع کے مطابق جائے حادثے سے پولیس کو 4 لاکھ 90ہزار اور الگ سے18 ہزار روپے کی رقم بھی ملی ہے۔ مر نے والے مسافروں کی شناخت پولیس نے دو سگے بھائیوں شمس خان،نظیر احمد ولد حاجی مرزا خان،شاہ محمد ولد الف الدین ساکنان گول گجرال جموں اور شفایت علی ولد کاکو ساکنہ اکھنور جموں کے طور پر کی ہے ۔لاشوں کو رام بن کے ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی لوازمات مکمل کر ا نے کے بعد جموں کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔پولیس نے اس معاملے میں رام بن پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔دریں اثنا وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے رام بن میں کیلا موڑ کے نزدیک پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں چار افراد کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔