پی سی آئی ٹیم 22 ستمبر سے جموں اور لداخ کا دورہ کر رہی ہے

جموں //پریس کونسل آف انڈیا کی سب کمیٹی 22 ستمبر سے 26 ستمبر 2017 تک جموں اور لداخ کا دورہ کر کے وہاں میڈیا کو درپیش مسائل کا جائیزہ لے گی ۔ سب کمیٹی کی سربراہی ایس این سنہا کر رہے ہیں جبکہ اس کے ارکان میں پرکاش دوبے اور ڈاکٹر سُمن گپتا شامل ہیں ۔ ٹیم دورے کے دوران جموں میں 22 ستمبر 2017 کو میڈیا مالکان کے نمائندگان ، ایڈیٹروں اور ورکنگ جرنلسٹوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کرے گی ۔ پی سی آئی ٹیم 23 ستمبر 2017 کو راجوری اور پونچھ کے ایڈیٹروں اور ورکنگ جرنلسٹوںسے بھی ملے گی جبکہ 24 اور 25 ستمبر 2017 کو لہیہ کا دورہ کرے گی ۔ میڈیا مالکان کی انجمنوں ، ایڈیٹران اور ورکنگ جرنلسٹ جو سب کمیٹی سے ملاقات کرنے کے خواہشمند ہوں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدیداران کے نام اور دیگر کوائف جائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں کے دفتر میں 21 ستمبر 2017 تک پیش کریں ۔ میڈیا مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ، لال چند کے موبائیل نمبر 9419786238 اور میڈیا کوارڈینیٹر شبیر احمد کے موبائیل نمبر 9419007581 پر رابطہ قایم کریں جو کہ پریس کونسل آف انڈیا کے ساتھ میٹنگوں کا اہتمام کر رہے ہیں ۔