شاہراہ پر رام سو میں پسی گر آنے سے ٹریفک کئی گھنٹے معطل

دانش وانی
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر رام سو اور مکرکوٹ کے بیچ منگلوار کوصبح سویرے پسی گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر کئی گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود ہو کر رہ گئی۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق رام سو اور مگر کوٹ کے بیچ ایک جگہ پر بھاری ملبہ گر آیا جس کی وجہ سے شاہراہ پر دو نوں طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت رک گئی ۔ اس سیکٹر میں شاپراہ کی چار گلیارہ توسیع کے کام پر مامور کمپنی ایچ سی سی نے مشینری اور آدمیوں کو لگا کر قریب 11بجے قبل دوپہر ملبہ ہٹا لیا جس کے بعد آمد و رفت بحال ہو گئی ۔ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے صبح کئی مسافروں نے پسی کو پیدل پار کر کے ٹرانسشپ کے ذریعہ سفر کیا۔ پسی کے گر آنے سے دو نوں طرف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھی اور مسافروں کو گھنٹوں درماندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔بعد میں پولیس اور ٹریفک پولیس کو جام کھولنے میں مزید کئی گھنٹے لگ گئے ۔