وائی سی مودی NIAکے آئندہ سربراہ

نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی سرکارنے ایک اہم اقدام کے بطورقومی تفتیشی ایجنسی ’این آئی اے‘کی کمان 4سال کیلئے ایک سینئرآئی پی ایس آفیسرکوسونپ دی ہے ۔مرکزی حکومت کی بااختیارتقرری کمیٹی نے این آئی اے کے موجودہ سربراہ شردکمارکی اگلے ماہ کے اوآخر میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرہونے کے پیش نظراُنکی جگہ ایک اورسینئرآئی پی ایس آفیسروائی سی مودی کواین آئی اے کاڈائریکٹرنامزدکردیاہے جبکہ مسٹرمودی کی تقرری کی راہ ہموارکرنے کیلئے1984بیچ کے آئی پی ایس آفیسرکوفوری طوراین آئی اے کیساتھ اسپیشل ڈیوٹی پرتعینات کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی سرکارکی بااختیارتقرری کمیٹی نے این آئی اے سربراہ یاڈائریکٹرکیلئے کئی نام زیرغورلائے ،جن میں بی ایس ایف سے منسلک سینئرآئی پی ایس آفیسرراجیش کمار،سی آئی ایس ایف کے ڈی جی ائوپی سنگھ اورآئی ٹی بی پی کے سربراہ آرکے پاچندہ شامل ہیں تاہم مذکورہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹرسی بی آئی وائے سی مودی کوڈائریکٹراین آئی اے بنانے پراتفاق ہوا،اوراسی اتفاق رائے کے تحت مسٹرمودی کوشردکمارکی جگہ لینے کیلئے نامزدکیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ لگ بھگ4سال سے این آئی اے کی کمان سبھالے ہوئے شردکمارماہ اکتوبرکی30تاریخ کوسرکاری ملازمت سے ریٹائرہورہے ہیں ،اورموصوف کی سبکدوشی کیساتھ ہی وائے سی مودی این آئی اے ڈائریکٹرکاچارج سنبھالیں گے۔بتایاجاتاہے کہ مرکزی سرکارنے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے حوالے سے ایک طویل مدتی پالیسی بنائی ہے ،اوراسی پالیسی کے تحت وائے سی مودی کوچارسال کیلئے اس ایجنسی کاسربراہ مقررکیاگیاہے ۔بتایاجاتاہے کہ ماہ اکتوبرکی 30تاریخ کوڈائریکٹراین آئی اے کاچارج سنبھالنے کے بعدسرکاری ملازمت سے سبکدوشی یعنی 31مئی2021تک اسی عہدے پرتعینات رہیں گے۔