پسیاں گر آنے سے شاہراہ کئی گھنٹے بند

 

نمائندہ اڑان
بانہال//سنیچروار کی شام تازہ پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند ر ہی اورد اتوار کی صبح شاہراہ پر ٹریفک دوبارہ بحال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سنیچر دیر شام رام سو میں پسی گر آنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ۔ اتوار کی صبح شاہراہ پر سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت دوبارہ بحال ہو پائی ۔محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ گزشتہ شام پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی تھی اور اتوار کی صبح شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کو دوبارہ سے بحال کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ چھوٹی گاڑیوں کو دونوں طرف چلنے کی اجازت ہے البتہ بھاری گاڑیاں یکطرفہ چلائی جا رہی ہیں ۔ اتوار کو سرینگر سے جموں کی طرف بھاری گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی ۔