جنرل اسمبلی میں کشمیرمعاملہ اٹھاکر پاکستان صرف وقت برباد کرے گا : بھارت

یو این آئی
نیویارک// اس وقت جب پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت نے کہا ہے کہ ایسا کرنا صرف وقت کی بربادی ہوگی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا مسئلہ اٹھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس پر جنرل اسمبلی میں پچھلی چار دہائیوں سے بحث نہیں ہوئی ہے۔مسٹر اکبرالدین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا پورانا مسئلہ اٹھاکر پڑوسی ملک صرف اپنا وقت ضائع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چالیس برس سے مسئلہ کشمیر پر جنرل اسمبلی میں کوئی باضابطہ بحث نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے ایسا کوئی مسئلہ اٹھایا جاتا ہے کہ جس پر اس وقت سے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے تو پاکستان صرف اپنا وقت برباد کرے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔