کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ریل خدمات معطل

سری نگر//لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابو اسماعیل کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناءپر معطل کردی ہیں۔ ابو اسماعیل کو سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ آری باغ نوگام میں اپنے ساتھی چھوٹا قاسم کے سمیت ایک مختصر مسلح تصادم میں ہلاک کیاتھا۔ شمالی ریلوے کے حکام نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں‘۔