ویشوہندو پریشد لیڈر گورنر سے ملاقی

سرینگر // وشو ہندو پریشد کا قومی ترجمان سریندر جین کل یہاں شری راجیش گپتا ، چئیر مین ٹورازم فیڈریشن جموں اور سریندر موہن اگروال ، صدر بابا امر ناتھ اور بُڈھا امر ناتھ یاتری نواس کے ہمراہ آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ شری جین نے گورنر جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، کو شری امر ناتھ جی یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کیلئے دستیاب سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں ۔ وفد نے گورنر کے دس جولائی کے حملے کے باوجود یاترا کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے فیصلے کو کافی سراہا ۔ یاد رہے دس جولائی 2017 کو یاتریوں کو لے جا رہی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔یاترا کیلئے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز کے سلسلے میں گورنر نے سی ای او امر ناتھ جی  شرائین بورڈ امنگ نرولہ کو ریاست کے چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہونے والی سب کمیٹی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھانے کیلئے کہا ۔ سرینگر // وشو ہندو پریشد کا قومی ترجمان سریندر جین کل یہاں شری راجیش گپتا ، چئیر مین ٹورازم فیڈریشن جموں اور سریندر موہن اگروال ، صدر بابا امر ناتھ اور بُڈھا امر ناتھ یاتری نواس کے ہمراہ آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ شری جین نے گورنر جو کہ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، کو شری امر ناتھ جی یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کیلئے دستیاب سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں ۔ وفد نے گورنر کے دس جولائی کے حملے کے باوجود یاترا کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے فیصلے کو کافی سراہا ۔ یاد رہے دس جولائی 2017 کو یاتریوں کو لے جا رہی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔یاترا کیلئے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز کے سلسلے میں گورنر نے سی ای او امر ناتھ جی  شرائین بورڈ امنگ نرولہ کو ریاست کے چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہونے والی سب کمیٹی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھانے کیلئے کہا ۔