خطہ چناب میں ایک ہی دِن چوٹی کٹنے کی 5وارداتیں لوگوں میں خوف و ہراس ،افواہیں گرام ، خواتین جھاڑ پھونک اور تعویز جنتر کا سہارا لینے لگیں

محمد اصغر بٹ +کے آر بھاگوت+امتیاز وانی
ڈوڈہ+بٹوت+گول// خطہ چناب میں یکے بعد دیگر ے چوٹی کٹنے کی وارداتیں پیش آ رہی ہیںجس کی وجہ سے لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیاہے ۔ تازہ ترین وارداتیں ضلع ڈوڈ ہ کی تحصیل عسر اور چرالہ جب کہ ضلع رام بن کی تحصیل بٹوت اور گول میں پیش آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بْدھ کے روز قریب9 بجے صبح ضلع ڈوڈہ میںتحصیل چرالہ کے شرمنٹو گاؤں میں رینکو دیوی زوجہ بپن سنگھ گھریلو کام کان میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اچانک اْن کے چوٹی کٹ گئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے رینکو دیو کے گھر کا رْخ کیا ۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی دوسرا واقع کنڈیری نالہ تحصیل عسّر کے گاؤں گڑھتر میں قریب ساڑھے12 بجے پیش آیا جب منجو دیوی زوجہ کاشی لال عمر 32 سال گھریلو کام کاج میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اْن کے ساتھ بھی چوٹی کٹنے کی واردات پیش آئی۔ تیسری واردات کھٹیاڑہ تحصیل عسّر میں رونما ہوئی جہاں پر پاپڑو دیوی دختر سورم سنگھ ساکنہ کھٹیاڑہ کی بعد دوپہر چوٹی کٹ گئی جس کے بعد لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں عسّر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران تحصیل بٹوت میں بدھ وار کو اس قسم کی پہلی واردات میں ایک نو شادی شدہ خاتون کی چوٹی پُر اسرار حالت میں کٹ گئی ۔ ذرائع کے مطابق ممتادیوی زوجہ اجے سنگھ ساکن جموں(20 ) اپنے مائیکے تھوپال گاؤں میں منگل وبْدھ کی درمیانی شب ایک کمرے میںسورہی تھی کہ پرْاسرارحالت میں اْس کی چوٹی کے کْچھ بال کٹ گئے ۔صبح جب وہ بیدار ہوئی تو اس نے بال کٹے ہوئے پائے جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی ۔اسے فوری طور پر شیر کشمیر ہسپتال بٹوت پہنچایا گیا جہاں اس کی حا لت مستحکم بتائی جا تی ہے ۔ بلاک میڈیکل آفیسربٹوت ڈاکٹر شکیل احمد نے بتایا کہ صبح تھوپال گاؤں سے ایک شادی شْدہ خاتون کو بٹوت اہسپتال میں لایا گیا جس کاکہنا ہے گزشتہ شب دوران ِ نیند اس کی چوٹی کے بال کٹ گئے ۔انہوںنے کہا کہ اب متاثرہ خاتون کی جسمانی وذہنی حالت با لکل ٹھیک ہے لیکن جب اسے اہسپتال لایا گیا تھا،اس وقت وہ بہت ڈری وسہمی ہوئی تھی۔ضلع کی تحصیل گول میں بھی بدھ کے روز اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق دلواہ کے منگلوگی علاقہ کی آفرینہ بانو دختر عبدالغنی کی گھر کے قریب ہی نامعلوم افراد نے چوٹی کاٹی جس کے بعد وہ فرار ہوگئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے بیہوشی کی حالت میں پایا۔ لوگوں نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی عدم توجہی پر غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس معاملہ میں اعلی سطحی تحقیقات عمل میں لائی جائے۔ادھر ایس ڈی پی او گول وایس ایچ او سے جب رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملہ میں چھان بین کررہی ہے اور بہت جلد ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔قابلِ ذکر ہے کہ