کولگام میں دوسرے دن بھی ہڑتال

Indian paramilitary soldiers stand guard during curfew in Srinagar, Indian controlled Kashmir, Tuesday, Aug. 2, 2016. Curfew is still in effect in parts of Indian-held Kashmir on Tuesday, with shops closed across the region in response to a call for a shutdown by separatists amidst outrage over the killing of a top rebel leader by Indian troops early July, 2016. (AP Photo/Dar Yasin)

اڑان نیوز
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے متعدد علاقوں میںحزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ دو مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی غیراعلانیہ ہڑتال کی گئی۔ خیال رہے کہ ضلع کولگام کے کھڈونی میں پیر کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایچ ایم کے دو مقامی جنگجوؤں داؤد احمد الاہی ساکنہ ہاوورہ کولگام اور سیار احمد وانی ساکنہ ونپورہ کولگام کو ہلاک کیا گیا۔ مسلح تصادم کے دوران پولیس نے ایچ ایم کے ایک بالائی زمین ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اگرچہ علیحدگی پسند قیادت یا کسی دوسری تنظیم نے کوئی ہڑتال کال نہیں دی تھی، لیکن باوجود اس کے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں بشمول یاری پورہ، کیموہ، دیوسر اور دمہال ہانجی پورہ میں دکانیں اور تجارتی مراکز مسلسل دوسرے دن بھی بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں بھی معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ ضلع کے بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔ ضلع کے حساس علاقوں میں سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی بھاری جمعیت گشت کرتی ہوئی نظر آئی۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع کولگام کے کسی بھی حصے میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم کسی بھی طرح کے تشدد کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔